Wed, September 16, 2026

آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا

آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا

میلبرن : آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر کو پرتھ میں شروع ہوگا، جس کے لیے آسٹریلیا نے 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کر لیا ہے۔ اس سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں سٹیو سمتھ کریں گے، کیونکہ کمنز ابھی تک اپنی کمر کی تکلیف سے مکمل طور پر نجات حاصل نہیں کر پائے۔

اس سکواڈ میں شین ایبٹ، سکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری اور برینڈن ڈاجٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ اور جوش انگلس بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، نیتھن لیون، مچل سٹارک، جیک ویدرالڈ اور بیو ویبسٹر بھی اس سکواڈ میں شامل ہیں۔

ٹیگز: