لاہور: دھند کی شدت میں کمی آنے اور حدِ نگاہ بہتر ہونے کے بعد موٹروے پولیس نے کئی اہم موٹرویز کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا ہے۔ سینٹرل ریجن موٹروے پولیس کے مطابق، موٹروے ایم 4 کو دوبارہ ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے، جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی حدِ نگاہ میں بہتری کے بعد کھول دی گئی ہے۔
مزید برآں، موٹروے ایم 5 کو ملتان سے ظاہر پیر تک اور موٹروے ایم 3 کو سمندری سے عبدالحکیم تک ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔