لاہور :پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئے ہیں اور حدِ نگاہ انتہائی کم ہو جانے کے سبب موٹروے کے کئی حصے ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ دھند کی وجہ سے گاڑیوں کی رفتار کم ہو گئی ہے جبکہ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج سے 23 جنوری تک بارش متوقع ہے، جس سے سردی اور دھند کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔