Wed, September 16, 2026

مریم نواز سے لودھراں کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

مریم نواز سے لودھراں کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لودھراں کے ارکان صوبائی اسمبلی محمد زبیر خان اور شازیہ حیات نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی امور، ترقیاتی منصوبوں اور حلقوں میں درپیش عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو اپنے حلقوں کے عوامی مسائل سے آگاہ کیا، جس پر مریم نواز نے مسائل کے حل کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ ارکان نے ملتان، وہاڑی روڈ کی تکمیل پر وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا اور لودھراں میں الیکٹروبس سروس کے آغاز پر عوام کی جانب سے اظہارِ تشکر کیا۔

ارکان اسمبلی کے مطابق لودھراں کے مختلف روٹس پر الیکٹروبس سروس عوام میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے، جبکہ وزیراعلیٰ کے صحت سے متعلق اقدامات کو بھی سراہا گیا۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں سے دوسرے صوبوں کے عوام بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ای بَز اور ’’مریم کی دستک‘‘ پورٹل کے ذریعے صوبہ ٹیکنالوجی کے میدان میں مزید آگے بڑھے گا۔

ٹیگز: