لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے لاہور میں خانیوال کے صوبائی ارکان اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی، جس میں علاقے کے عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد نے خانیوال، جہانیاں اور کبیروالا سے متعلق عوامی مسائل وزیراعلیٰ کے سامنے پیش کیے، جس پر مریم نواز نے فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو اقدامات کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خانیوال، جہانیاں اور کبیروالا کے عوام کو جدید سفری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے بھر میں 1500 الیکٹروبسیں لانے کا منصوبہ رکھتی ہے، جس سے شہریوں کو بہتر اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر آئے گی۔