Wed, September 16, 2026

دہشت گردی کے پیچھے بھارتی سازشیں کارفرما ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشت گردی کے پیچھے بھارتی سازشیں کارفرما ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی:پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے پیچھے بھارت کی سازشیں اور وسائل شامل ہیں، مگر افواجِ پاکستان اس پراکسی جنگ کے خاتمے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

سی پی این ای وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، بلوچستان میں دشمن کے منفی پروپیگنڈے کو عوام نے رد کیا ہے اور مایوسی پھیلانے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔

انہوں نے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ”معرکہ حق“ کے دوران پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دیا، جبکہ سی پی این ای وفد نے پاک فوج اور آئی ایس پی آر کے بروقت کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا

ٹیگز: