Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل 11: راولپنڈی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 11: راولپنڈی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں لگاتار 8 شکستوں کے بعد راولپنڈی کی ٹیم بالآخر پہلی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

جمعرات کو ہونے والے پی ایس ایل 11 کے 34ویں میچ میں راولپنڈی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ڈیون کونوے 40 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

جواب میں راولپنڈی کی ٹیم نے 138 رنز کا مطلوبہ ہدف 19ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان محمد رضوان نے 45 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، کامران غلام 42 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے جبکہ ڈیرل مچل 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس فتح کے ساتھ راولپنڈی نے ایونٹ میں مسلسل 8 ناکامیوں کے بعد پہلی بار کامیابی اپنے نام کر لی۔
 
 
 

ٹیگز: