Wed, September 16, 2026

اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ: وزیر داخلہ اور امریکی سفیر کے درمیان اہم مشاورت

اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ: وزیر داخلہ اور امریکی سفیر کے درمیان اہم مشاورت

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، جس میں خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور مستقل امن کے قیام کے لیے سفارتی حکمتِ عملی پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں اسلام آباد میں متوقع مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے حوالے سے اب تک ہونے والی سفارتی کاوشوں کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں جانب سے اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ کسی بھی تنازع کے مستقل حل کے لیے سفارتی چینلز کا کھلا رہنا ضروری ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ     پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور اسے ایران کی جانب سے بھی مثبت جواب کی پوری امید ہے۔    وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس مسئلے کے حل کے لیے بین الاقوامی سطح پر متحرک ہیں۔
امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے خطے میں استحکام لانے کے لیے پاکستان کے تعمیری اور مثبت کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششیں تنازع کے حل میں کلیدی اہمیت رکھتی ہیں۔

ٹیگز: