ملتان:ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں آج کا دن کرکٹ کے شائقین کے لیے خاص رہا، جہاں پی ایس ایل 10 کے دلچسپ مقابلے میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 169 رنز کا ہدف دے کر زبردست ٹکر دی ہے۔
سلطانز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا اور ابتدائی وکٹیں گرنے کے باوجود 168 رنز کا معقول مجموعہ کھڑا کیا۔ عثمان خان نے جاندار اننگز کھیلتے ہوئے 61 رنز بنائے، جبکہ رضوان کی ذمہ دارانہ 36 رنز کی اننگز نے سکور آگے بڑھایا۔
یونائیٹڈ کی بولنگ لائن ایک بار پھر متوازن نظر آئی ، رایلی میریدتھ، شاداب خان، محمد نواز اور جیسن ہولڈر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ اسلام آباد اپنی ناقابل شکست فتوحات کا تسلسل برقرار رکھ پاتی ہے یا ملتان سلطانز اس بار کچھ خاص کر دکھاتے ہیں۔