Wed, September 16, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا روس سے کاروبار کرنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا روس سے کاروبار کرنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کا عندیہ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ممالک جو روس کے ساتھ کاروبار کریں گے، ان پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ ٹرمپ نے بتایا کہ ریپبلکن رہنما اس بات پر کام کر رہے ہیں کہ ایک قانون بنایا جائے جس کے تحت روس کے ساتھ کاروبار کرنے والے ممالک پر پابندیاں لگائی جا سکیں۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران کو بھی ان پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود بھی تجویز دی تھی کہ روس کے ساتھ تجارتی تعلقات رکھنے والے ممالک پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں۔

ٹیگز: