نیویارک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون اور علاقائی امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں جانب سے باہمی روابط اور تعاون کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
اسحاق ڈار نے مصری اور فرانسیسی وزرائے خارجہ سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔
فریقین نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد اور باہمی تعاون سے متعلق امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔