Wed, September 16, 2026

 اسحاق ڈار سے ایرانی سفیر کی ملاقات،پاک ایران تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

 اسحاق ڈار سے ایرانی سفیر کی ملاقات،پاک ایران تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی، جس میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ایرانی سفیر نے پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی دوروں کے تبادلے کے بعد مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے قائم دوطرفہ ادارہ جاتی طریقہ کار کے تحت ہونے والی پیش رفت سے نائب وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے ساتھ ترجیحی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے حصول کے لیے بات چیت اور سفارت کاری ہی واحد مؤثر راستہ ہیں۔

ملاقات میں علاقائی صورتحال کے پیش نظر پاکستان اور ایران کے درمیان مسلسل رابطے اور باہمی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

ٹیگز: