Wed, September 16, 2026

جعلی ڈگری کیس میں جمشید دستی کو 7 سال قید، سیاسی کیریئر پر سوالیہ نشان

جعلی ڈگری کیس میں جمشید دستی کو 7 سال قید، سیاسی کیریئر پر سوالیہ نشان

ملتان :ملتان کی عدالت نے قومی اسمبلی کے سابق رکن جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔ این اے 175 مظفرگڑھ سے منتخب ہونے والے جمشید دستی پر الزام تھا کہ انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنی تعلیمی اسناد جعلی طریقے سے جمع کروائیں۔

الیکشن کمیشن نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی کے ریفرنس پر انہیں نااہل قرار دے چکا ہے۔ کئی سال تک زیر سماعت رہنے والے اس مقدمے میں آج عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر سزا دے دی۔

عدالت نے واضح کیا ہے کہ عوامی نمائندوں کو اپنی اسناد کی شفافیت کو یقینی بنانا ضروری ہے، اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جمشید دستی نے اس فیصلے کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ مخالفین انہیں سیاست سے باہر رکھنے کے لیے سازش کر رہے ہیں۔ انہوں نے فیصلہ چیلنج کرنے اور اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگز: