Wed, September 16, 2026

لاہور ہائیکورٹ نے جمشید دستی کی نااہلی کے فیصلے پر تحریری حکم جاری کر دیا

لاہور ہائیکورٹ نے جمشید دستی کی نااہلی کے فیصلے پر تحریری حکم جاری کر دیا

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے گزشتہ سماعت کا حکم جاری کیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے این اے 175 مظفر گڑھ کے انتخابی شیڈول کو معطل کر دیا ہے۔ 14 جولائی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے انتخابی شیڈول کا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ درخواست میں اٹھائے گئے قانونی نکات میں الیکشن کمیشن کے فیصلے اور عدالت کے دائرہ اختیار پر سوالات شامل ہیں۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا اور اٹارنی جنرل آف پاکستان کو 27 اے کے نوٹس کا بھی کہا۔ مزید سماعت 10 ستمبر کو کی جائے گی۔

یاد رہے کہ جمشید دستی نے اپنی نااہلی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، جس کے بعد عدالت نے اس درخواست پر مزید کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیگز: