Wed, September 16, 2026

پنجاب میں شدید سیلاب، مریم نواز کی ہدایات پر 26 دن میں ریلیف مکمل

پنجاب میں شدید سیلاب، مریم نواز کی ہدایات پر 26 دن میں ریلیف مکمل

ملتان :پنجاب کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہوا جس نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے فوری طور پر متاثرین کی مدد کے لیے بھرپور انتظامات کیے اور 26 دن کے اندر اندر متاثرہ افراد کو دیے گئے وعدے پورے کر لیے۔

ملتان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگ زیب نے بتایا کہ فلڈ ریلیف سروے 28 اکتوبر تک مکمل ہو جائے گا، جس سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مزید بہتر مدد ممکن ہو سکے گی۔

یہ اقدامات پنجاب میں سیلاب زدگان کی زندگیوں کو سہل بنانے اور متاثرین کو جلد از جلد ریلیف فراہم کرنے کی حکومتی عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

ٹیگز: