Wed, September 16, 2026

باجوڑ: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، دیگر زخمی حالت میں فرار

باجوڑ: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، دیگر زخمی حالت میں فرار

باجوڑ :  سکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے شاہی تنگی جنگل میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف ایک اہم کارروائی کی ہے جس میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دیگر زخمی ہو کر فرار ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر جنگل میں موجود ایک غار پر چھاپہ مارا، جہاں دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اس آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوا، جبکہ اس کے دیگر ساتھی زخمی ہو کر علاقے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فورسز نے جنگل میں موجود دہشت گردوں کی سرنگوں اور دیگر ٹھکانوں کو بھی مکمل طور پر صاف کر دیا۔ اس کارروائی میں دہشت گردوں کے زیر استعمال اسلحہ، بارودی مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے۔

سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو کمزور کرنا اور ان کے وسائل کو قبضے میں لینا تھا۔ پاک فوج اور دیگر سکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے پرعزم ہیں۔

ٹیگز: