Wed, September 16, 2026

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا

کراچی : عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں زبردست کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک بھر میں فی تولہ سونا 7 ہزار 538 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 37 ہزار 362 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 463 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 74 ہزار 967 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

یہ قیمتوں میں کمی مسلسل تین دن سے جاری ہے، جس کی وجہ سے سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آگئی ہیں۔

عالمی منڈی کی بات کریں تو، گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 250 ڈالر کی کمی آئی، جس سے سونا 4,115 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔ یہ پانچ سال میں سب سے بڑی گراوٹ ہے، جبکہ پیر کے روز سونے کی قیمت 4,381 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی تھی۔

ٹیگز: