Wed, September 16, 2026

عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونا 4200 روپے سستا

عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونا 4200 روپے سستا

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 42 ڈالر گھٹ کر 3,343 ڈالر فی اونس پر آ گئی۔ اس کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی واضح طور پر دیکھے گئے۔

پاکستان میں فی تولہ سونا 4,200 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 52 ہزار 70 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3,601 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 2 ہزار 383 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے تین دنوں سے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا، جس کے بعد آج پہلی بار بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اس تبدیلی کی وجہ عالمی سطح پر مالیاتی صورتحال، ڈالر کی قیمت اور مارکیٹ کی طلب و رسد ہو سکتی ہے۔

 
 

ٹیگز: