غزہ: اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری جنگ میں مزید خونریزی ہوئی ہے۔ اسرائیل نے غزہ سے 2 یرغمالیوں کی لاشیں واپس لے لیں، جبکہ مغربی کنارے میں فوجی آپریشن جاری رکھتے ہوئے فلسطینیوں کو اپنے گھروں سے خالی کرنے کا حکم دے دیا۔
غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 فلسطینی شہید ہو گئے، جس کے بعد جنگ بندی معاہدے کے بعد شہداء کی تعداد 100 سے تجاوز کر چکی ہے۔
اس کے علاوہ، تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے مزید لاشیں نکالی گئی ہیں، اور مختلف ہسپتالوں میں 57 مزید فلسطینیوں کی لاشیں پہنچائی گئی ہیں۔ اس طرح غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 68 ہزار 229 تک پہنچ چکی ہے۔
غزہ کے ہسپتالوں میں جگہ ختم ہو گئی ہے اور لاشوں کا انبار لگا ہوا ہے۔ انسانی امداد ابھی تک نہیں پہنچ سکی، جس کی وجہ سے صورتحال مزید بگڑ گئی ہے۔ فرانسیسی صدر نے رفاہ بارڈر فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ امدادی سامان اور طبی وسائل غزہ تک پہنچائے جا سکیں۔