Wed, September 16, 2026

حماس نے مزید 2 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں

حماس نے مزید 2 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں

غزہ: حماس نے غزہ امن معاہدے کے تحت مزید 2 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دی ہیں، جس کے بعد ہلاک ہونے والے یرغمالیوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق، یہ لاشیں ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیلی فوج کے حوالے کی گئیں۔

حماس کے عسکری ونگ، القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اسرائیلی یرغمالیوں کی بازیابی اور ان کی لاشوں کی حوالگی کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کر رہے ہیں۔ حماس نے مزید کہا کہ ان کے پاس جتنی لاشوں تک رسائی تھی، وہ سب اسرائیل کو حوالے کی جا چکی ہیں، تاہم باقی لاشوں کی تلاش کے لیے خصوصی آلات اور مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کی ہوں۔ اس سے پہلے بھی حماس 8 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر چکا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، جو یرغمالی حماس کے قبضے میں تھے اور ہلاک ہوئے، ان کی ہلاکتیں غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں کے دوران ہوئیں۔

ٹیگز: