غزہ : فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کو مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں دے دی ہیں۔ اسرائیلی حکام نے تصدیق کی کہ یہ لاشیں ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل پہنچیں اور انہیں غزہ میں سکیورٹی فورسز کے حوالے کیا گیا۔
اسرائیل کے مطابق، یہ لاشیں جنگ بندی معاہدے کے تحت منتقل کی گئی ہیں اور ان کی شناخت کے لیے ایک طبی مرکز میں بھیجا جائے گا۔ اب تک حماس نے 28 میں سے 11 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی ہیں۔
حماس نے یہ بھی کہا ہے کہ رفح کراسنگ کی بندش کی وجہ سے لاشوں کی حوالگی میں تاخیر ہو رہی ہے، اور ان کی منتقلی رفح کراسنگ کے کھلنے پر ہی ممکن ہو گی۔
دوسری طرف، امریکی محکمہ خارجہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حماس جنگ بندی کی خلاف ورزی کر سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو غزہ کے عوام کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔