Wed, September 16, 2026

کابینہ کے تعاون سے حکومت مثبت اقدامات کرے گی:فیصل ممتاز راٹھور

کابینہ کے تعاون سے حکومت مثبت اقدامات کرے گی:فیصل ممتاز راٹھور

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ کابینہ اراکین کے تعاون سے حکومت ملک کے اہم امور کو مثبت سمت میں آگے بڑھائے گی اور عوام کے سامنے شفاف گڈ گورننس پیش کرے گی۔

وزیراعظم کی سربراہی میں پہلا کابینہ اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مظفرآباد آمد پر خیرمقدم کیا۔ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے التوا میں رہ جانے والے منصوبوں کو فوری طور پر آگے بڑھایا جائے گا اور اچھے اقدامات کو جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے وزرا کو محکمے الاٹ کرنے کے فیصلے کا بھی اعلان کیا تاکہ کوئی وقت ضائع نہ ہو۔ وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور تحریک آزادی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ٹیگز: