Wed, September 16, 2026

پاکستان کی عالمی سکیورٹی میں مضبوطی، آپریشن "بنیان مرصوص" کامیاب: وزیراعلیٰ پنجاب

پاکستان کی عالمی سکیورٹی میں مضبوطی، آپریشن

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آپریشن "بنیان مرصوص" میں کامیابی کے بعد پاکستان نے دنیا بھر میں اپنے موقف اور طاقت کا لوہا منوایا ہے۔ یہ بات انہوں نے نیشنل ڈیفنس سکیورٹی کے 27ویں اجلاس کے شرکاء سے ملاقات کے دوران کہی۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں اور آئندہ منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کافی کام مکمل ہو چکا ہے اور مزید اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اور احتساب کی کمی کو عوامی شعبے کی کارکردگی میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ شفافیت، مؤثر منصوبہ بندی اور احتساب کے ذریعے صوبے میں ترقی اور سکیورٹی کے اہداف کامیابی کے ساتھ حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

ٹیگز: