Wed, September 16, 2026

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند، آپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی افواج کو شکست: نائب وزیراعظم

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند، آپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی افواج کو شکست: نائب وزیراعظم

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر اور ان کے وفد کا پاکستان کا دورہ خوش آئند ہے اور اس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ دورے کے دوران تجارتی، سرمایہ کاری، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی اور کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اس دورے سے پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات بہتر ہوئے ہیں اور ملک کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے پاک فوج کی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کو عبرتناک شکست ہوئی اور سات بھارتی طیارے تباہ ہوئے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔

ٹیگز: