Wed, September 16, 2026

پہلگام ڈرامہ بے نقاب: بھارت کو عالمی سطح پر عبرت ناک شکست، 'آپریشن بنیان مرصوص' نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے

پہلگام ڈرامہ بے نقاب: بھارت کو عالمی سطح پر عبرت ناک شکست، 'آپریشن بنیان مرصوص' نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے اپنی سیکیورٹی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے رچایا گیا "پہلگام فالس فلیگ آپریشن" اسے ہی مہنگا پڑ گیا۔ مودی سرکار کے جنگی جنون کو لگام دیتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج نے ثابت کر دیا کہ وہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔
بھارت نے ہمیشہ کی طرح اپنی داخلی کمزوریوں سے توجہ ہٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کا سہارا لیا، لیکن اس بار اسے تاریخی رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی قیادت نے عزم و جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف بھارتی جھوٹ کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا بلکہ عسکری محاذ پر بھی بھرپور جواب دیا۔
پاکستان کی دفاعی کارروائی 'آپریشن بنیان مرصوص' نے دشمن کے تمام غرور کو مٹی میں ملا دیا۔ اس آپریشن کے ذریعے غازیوں نے مودی کے جنگی عزائم کو ایسا نشانہ بنایا کہ دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور ہونا پڑا۔ عوامی حلقوں میں یہ جملہ زبان زدِ عام ہے کہ     "آپریشن بنیان مرصوص کے غازیوں نے مودی کے سندور کو تندور میں جھونک دیا ہے۔
اس بحرانی صورتحال میں پاکستان کے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آئے۔ عوام اور عسکری قیادت کے اس مثالی اتحاد نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی قوم دشمن کے خلاف ایک سیسہ پلائی دیوار ہے جسے گرانا ناممکن ہے۔

ٹیگز: