Wed, September 16, 2026

بنوں میں مشترکہ سکیورٹی آپریشن، 3 کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک

بنوں میں مشترکہ سکیورٹی آپریشن، 3 کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک

بنوں:بنوں ریجن میں پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف سلسلہ وار مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے 17 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جن میں تین مطلوب کمانڈرز بھی شامل ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق کارروائیوں میں فورسز کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ متعدد دہشتگرد زخمی حالت میں فرار ہونے کی کوشش میں تھے۔

آپریشنز کے دوران اسلحے اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں حالیہ ہفتوں میں شمالی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگرد گروہ "فتنہ الخوارج" کے خلاف کی گئی کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ ہیں، جن میں 15 دہشتگرد مارے گئے تھے۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ صوبے میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے اور فورسز ملک دشمن عناصر کے خلاف بلا تعطل اقدامات جاری رکھیں گی۔

ٹیگز: