Wed, September 16, 2026

مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی گاڑی کی کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشاندہی کی گئی، جس کے بعد اسے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں فتنہ الہندوستان کا کمانڈر نقیب اور اس کے 2 ساتھی مارے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے کارروائیاں مزید تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

ٹیگز: