Wed, September 16, 2026

 سکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 24 دہشت گرد ہلاک

 سکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 24 دہشت گرد ہلاک

بنوں: سکیورٹی فورسز نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 24 خوارج کو ہلاک کردیا، جبکہ آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں ان دہشت گردوں کے خلاف کی گئیں جو بنوں میں پولیس کے خلاف حملوں اور خودکش بم دھماکے سمیت دیگر دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کار نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے بعد وسیع پیمانے پر مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

ٹیگز: