راولپنڈی :راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کے لیے ای چالان سسٹم آج سے باقاعدہ طور پر فعال ہوگیا۔ سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک اس نظام کے تحت خودکار سی سی ٹی وی کیمرے خلاف ورزی کی تصاویر اور کوڈ کے ساتھ چالان گاڑی کے مالک کو ارسال کریں گے، جس کی مقررہ مدت میں ادائیگی لازمی ہوگی۔
نئے نظام کے تحت ٹریفک سگنل توڑنے، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے، لین وائلیشن، موبائل فون کے استعمال اور غیرنمونہ نمبر پلیٹ پر فوری ای چالان جاری ہوگا۔ سیف سٹی منصوبے کے تحت شہر میں 359 مقامات پر 2000 سے زائد کیمرے نصب ہیں، جب کہ حکام کے مطابق یہ نظام ٹریفک مینجمنٹ اور جرائم کی بروقت نگرانی میں بھی معاون ثابت ہو رہا ہے۔