تہران/ لندن : مشرقِ وسطیٰ کی جنگ اب بحرِ ہند تک پھیل گئی ہے۔ ایران کے 'آپریشن وعدہ صادق 4' کی 70ویں لہر نے صیہونی ریاست اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کے ناقابلِ تسخیر ہونے کے دعووں کو خاک میں ملا دیا ہے۔ ایرانی میزائلوں کی رسائی نے ثابت کر دیا ہے کہ اب تہران کی عسکری برتری کا دائرہ ہزاروں کلومیٹر تک وسیع ہو چکا ہے۔
تہران سے 4 ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر واقع جزیرہ ڈیگو گارشیا پر دو میزائل داغے گئے، جہاں امریکہ اور برطانیہ کا مشترکہ کلیدی فوجی اڈہ موجود ہے۔ اسرائیل کے اندر اور خطے میں پھیلے امریکی اڈوں کے 55 سے زائد اہم مقامات کو نشانہ بنا کر دشمن کے دفاعی حصار کو دہلا دیا گیا ہے۔
برطانوی حکومت نے اس حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایران کا بحرِ ہند تک رسائی حاصل کرنا برطانوی مفادات اور ہمارے اتحادیوں کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ یہ حملہ بین الاقوامی امن کو تباہ کرنے کی کوشش ہے۔دوسری جانب، گزشتہ روز جامِ شہادت نوش کرنے والے پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے ترجمان علی محمد نائینی کی نمازِ جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی۔ تہران کی سڑکیں سوگواروں سے بھر گئیں، جہاں ہزاروں افراد نے اپنے محبوب رہنما کو الوداع کہا۔
جنازے کے شرکاء نے 'آپریشن وعدہ صادق' کے تسلسل پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے صیہونی ریاست کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنے کا عہد کیا۔