ماؤنٹ مونگانوئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں کل (اتوار) ماؤنٹ مونگانوئی میں مدِمقابل ہوں گی۔
نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے دو میچوں میں میزبان ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 9 اور 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، مگر تیسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے زبردست واپسی کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔
پاکستانی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی کپتانی مائیکل بریسویل کے سپرد ہے۔
سیریز کا آخری اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ 26 مارچ کو ویلنگٹن میں ہوگا۔