Wed, September 16, 2026

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ آج ہوگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ آج ہوگا

ایڈن پارک : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کا تیسرا میچ آج ایڈن پارک میں کھیلا جائے گا۔

میچ سے قبل پاکستان کے کھلاڑیوں نے تین گھنٹے تک پریکٹس کی، جس میں بیٹرز اور باولرز نے نیٹ پریکٹس کی۔ اسپنرز اور فاسٹ بالرز نے اپنی اپنی مہارت پر کام کیا جبکہ بیٹرز نے تھروور ڈائون پر پریکٹس کی۔ پریکٹس سیشن سے پہلے کھلاڑیوں نے وارم اپ ڈرلز بھی کیں۔

آج کا میچ پاکستان وقت کے مطابق 11 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ کو پانچ میچز کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، اور پاکستان کو اس میچ میں جیت کے لیے سخت محنت کرنی ہوگی۔

ٹیگز: