Wed, September 16, 2026

پاکستان کی اقوام متحدہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف سخت مذمت، فوری اقدامات کا مطالبہ

پاکستان کی اقوام متحدہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف سخت مذمت، فوری اقدامات کا مطالبہ

نیویارک:  پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی بمباری اور امداد کی فراہمی میں رکاوٹوں کی سخت مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں جاری نسل کشی کو مغربی کنارے تک پھیلا دیا ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ سلامتی کونسل اسرائیلی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرے۔

انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر جنگ کو نہ روکا گیا، تو طاقتور ریاستوں کی حقیقت بے نقاب ہو جائے گی اور اقوام متحدہ کے اصول ناکام ہو جائیں گے۔ منیر اکرم نے مزید کہا کہ غزہ میں 90 فیصد سے زائد آبادی بھوک اور بیماری کا شکار ہو چکی ہے، اور بچوں کی اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

ٹیگز: