Wed, September 16, 2026

ایران پر اسرائیلی جارحیت ناقابلِ قبول، اقوام متحدہ فوری کارروائی کرے: ترجمان دفتر خارجہ

ایران پر اسرائیلی جارحیت ناقابلِ قبول، اقوام متحدہ فوری کارروائی کرے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد:پاکستان نے ایران پر اسرائیل کے حملوں کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور علاقائی امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے فوری مداخلت اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت محمود نے جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ میں کہا اسرائیلی جارحیت نہ صرف ایران کی خودمختاری کے خلاف ہے بلکہ یہ پورے مشرقِ وسطیٰ کو عدم استحکام کی طرف دھکیل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹراور آرٹیکل 2 اور 51 کی  خلاف ورزی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایران اور اس کے عوام کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ایسی کارروائیوں کو مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھانے کی سازش قرار دیتا ہے۔عالمی برادری خاموش نہ رہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ  اسرائیل کو فوری طور پر جارحیت روکنے پر مجبور کرے اور عالمی انصاف کے تقاضوں کے تحت اسے جواب دہ بنایا جائے۔

اس ضمن میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں انہوں نے خطے کی صورتحال، امن و استحکام، اور ممکنہ سفارتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگز: