زیورخ: وزیراعظم شہباز شریف سوئٹزرلینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان روانہ ہو گئے۔ زیورخ ایئرپورٹ پر سوئٹزرلینڈ کے حکام اور پاکستان کے سفیر مرغوب سلیم بٹ نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ سوئٹزرلینڈ کے دوران 21 جون 2026 کو برگن اسٹاک میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد سے متعلق اعلیٰ سطحی مذاکرات ہوئے، جن میں وزیراعظم کے ہمراہ چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔
مذاکرات میں مفاہمتی یادداشت کے نکات پر پیش رفت، باہمی تعاون کے فروغ اور مستقبل کے اقدامات سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔