Wed, September 16, 2026

اسلام آباد امن معاہدہ: وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد آج سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگا

اسلام آباد امن معاہدہ: وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد آج سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگا

اسلام آباد: ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ کشیدگی کے تناظر میں ’’اسلام آباد امن معاہدے‘‘ سے متعلق سفارتی پیش رفت کے سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد آج رات سوئٹزرلینڈ کے لیے روانہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام دورے میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہوں گے، جبکہ دورے کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال اور مجوزہ امن اقدامات پر اہم مشاورت کی جائے گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں مختلف ممالک کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہوں گی، جن میں خطے میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی روابط کے فروغ پر گفتگو متوقع ہے۔

حکام کے مطابق اس دورے کو خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: