واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے ملاقات کی باضابطہ درخواست دی ہے، جس کے بعد آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایرانی حکام سے اہم ملاقات متوقع ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر آمادہ ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطوں میں بھی پیش رفت کی امید پیدا ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوحہ میں ہونے والی ملاقات کے نتائج اہمیت کے حامل ہوں گے اور اس سے آئندہ مذاکرات کی سمت کا تعین ہو سکے گا۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام سمیت مختلف امور پر کشیدگی کے باوجود حالیہ بیانات نے ایک بار پھر سفارتی پیش رفت کی توقعات کو تقویت دی ہے۔