Wed, September 16, 2026

ایران سے مذاکرات میں پیش رفت، آبنائے ہرمز کھولنے اور بارودی سرنگیں ہٹانے پر کام جاری: جے ڈی وینس

ایران سے مذاکرات میں پیش رفت، آبنائے ہرمز کھولنے اور بارودی سرنگیں ہٹانے پر کام جاری: جے ڈی وینس

سوئٹزرلینڈ:امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور آبنائے ہرمز کو باقاعدہ طور پر کھول دیا گیا ہے۔

جے ڈی وینس کے مطابق مذاکرات کے بعد مختلف تکنیکی امور پر ماہرین کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں، جبکہ حتمی معاہدے کے لیے بنیاد تیار کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان کے معاملے پر بھی مناسب رابطہ کاری اور ہم آہنگی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگوں کے خاتمے کے لیے طریقہ کار مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ خطے میں بحری نقل و حرکت کو مزید محفوظ بنایا جا سکے۔

ٹیگز: