Wed, September 16, 2026

امریکہ کا ایران پر آبنائے ہرمز میں سرنگیں بچھانے کا الزام

امریکہ کا ایران پر آبنائے ہرمز میں سرنگیں بچھانے کا الزام

واشنگٹن : امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانا شروع کر دی ہیں، جس سے عالمی جہاز رانی متاثر ہو سکتی ہے۔ بڑے جہازوں کے تباہ ہونے کے بعد ایران اب چھوٹی کشتیوں کا استعمال کر رہا ہے تاکہ سرنگیں تیزی سے نصب کی جا سکیں۔

یہ اقدام آبنائے ہرمز کو بند کرنے اور جہاز رانی میں خلل ڈالنے کی کوشش سمجھا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ یہ گزرگاہ دنیا کے تقریباً 20 فیصد خام تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے اہم ہے، اور حالیہ کشیدگی کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہوا ہے۔

ٹیگز: