Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو، امریکی حملوں کی سخت مذمت

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو، امریکی حملوں کی سخت مذمت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور امریکی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر پاکستان کی ایران کے ساتھ مضبوط یکجہتی کا اعادہ کیا اور ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے حملوں میں جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کے لیے جلد صحتیابی کی دعا کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ امن کے قیام کے لیے فوری مذاکرات اور سفارتی کوششیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ:

"امریکی حملے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہیں"۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ خطے کی حساس صورتحال کے پیش نظر پاکستان اور ایران کے درمیان رابطہ اور تعاون جاری رکھا جائے گا۔

صدر مسعود پیزشکیان نے بھی پاکستان کی حمایت کو سراہا اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا اظہار کیا۔

ٹیگز: