Wed, September 16, 2026

ٹک ٹاک نے تحریر اور تصاویر سے ویڈیو بنانے کا نیا آسان فیچر متعارف کروا دیا

ٹک ٹاک نے تحریر اور تصاویر سے ویڈیو بنانے کا نیا آسان فیچر متعارف کروا دیا

کیلیفورنیا : ٹک ٹاک نے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو کاروباری اداروں اور مارکیٹنگ کمپنیوں کے لیے خاص طور پر مددگار ثابت ہوگا۔ اب صارفین چند الفاظ لکھ کر یا کوئی تصویر دے کر خودکار طور پر پانچ سیکنڈ کی مختصر ویڈیو بنا سکیں گے۔

یہ فیچر مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے کام کرتا ہے اور اس سے مارکیٹنگ کے کام میں آسانی پیدا ہوگی۔ اگرچہ یہ خاص طور پر کاروباری اداروں کے لیے بنایا گیا ہے، لیکن عام صارفین بھی اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ٹک ٹاک نے پہلے بھی کئی AI فیچرز متعارف کروائے ہیں، جیسے مئی میں تصاویر کو ویڈیو میں بدلنے کا فیچر، جو صرف ٹک ٹاک سٹوریز تک محدود تھا۔ اب اس کے علاوہ کئی نئے AI ٹولز بھی دستیاب ہو گئے ہیں۔

ٹیگز: