کیلیفورنیا : ٹک ٹاک نے امریکہ میں ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جسے ‘فُٹ نوٹس’ کہا جاتا ہے۔ اس کا مقصد سائنسی اور مشکل موضوعات والی ویڈیوز میں صارفین کو اضافی وضاحت اور معلومات فراہم کرنا ہے۔
اس فیچر کی مدد سے لوگ ویڈیو میں دی گئی معلومات کی تصدیق کرنے کے لیے دوسرے پلیٹ فارمز جیسے ایکس، فیس بک اور انسٹاگرام کا بھی سہارا لے سکیں گے۔
برازیل کے سائنس دان اوکٹاویو ونہاس کے مطابق، یہ قدم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آزادی اظہار رائے کی پالیسی کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے تاکہ معلومات زیادہ شفاف اور قابلِ فہم ہوں۔
آکسفورڈ کے پروفیسر سکاٹ ہیلے نے بتایا کہ اس فیچر کا مقصد صارفین کو صحیح اور مکمل معلومات دینا ہے تاکہ وہ ویڈیوز کو بہتر سمجھ سکیں۔
دوسری جانب، ایکس پلیٹ فارم پر 1.7 ملین نوٹس ایسے ہیں جو کبھی عوامی ڈیٹابیس میں شامل نہیں کیے گئے، جس کا ڈیجیٹل ڈیموکریسی انسٹی ٹیوٹ آف دی امریکاز نے ذکر کیا ہے۔