Wed, September 16, 2026

سپین میں غصے میں آئے ڈرائیور نے پولیس اہلکاروں پر شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں

سپین میں غصے میں آئے ڈرائیور نے پولیس اہلکاروں پر شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں

سپین :سپین میں ایک دلچسپ مگر خطرناک واقعہ پیش آیا جب ایک ناراض ڈرائیور نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں۔ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب دو اہلکار سڑک کنارے معمول کی چیکنگ کر رہے تھے۔

پولیس نے ایک گاڑی کو اس لیے روکا کہ ڈرائیور نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی ہوئی تھی۔ جب وہ گاڑی کے قریب پہنچے تو انہیں شراب کی بو محسوس ہوئی، جس پر انہوں نے ڈرائیور سے سانس کا ٹیسٹ کروانے کو کہا۔ اس پر ڈرائیور کا پارہ چڑھ گیا۔ پہلے ٹیسٹ کے بعد جب افسران نے دوسرا ٹیسٹ مانگا تو وہ مزید غصے میں آ گیا اور دھمکیاں دینے لگا۔

یہ شخص شہد کی مکھیاں پالنے والا تھا۔ اس نے اپنی وین کے پچھلے حصے کا دروازہ کھولا اور مکھیوں کا چھتا نکال کر اہلکاروں پر چھوڑ دیا۔ چونکہ پولیس اہلکاروں کے پاس مکھیوں سے بچنے کا کوئی حفاظتی لباس نہیں تھا، وہ بھاگ کر قریبی ریسٹورنٹ میں جا چھپے۔

افسوسناک بات یہ ہے کہ مکھیاں پہلے ہی انہیں ڈنک مار چکی تھیں، جس کے باعث دونوں اہلکاروں کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کے خلاف حملہ، پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے اور نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: