Thu, September 17, 2026

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش، ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے: اسحاق ڈار

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش، ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے: اسحاق ڈار

استنبول: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر پاکستان کو سخت تشویش ہے۔ انہوں نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر کی گئی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور ان سے عالمی امن کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف عالمی سطح پر دہرا معیار اپنایا جا رہا ہے، جو انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کا واحد حل مذاکرات ہیں، اور پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے مسئلہ کشمیر کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے کشمیر کا منصفانہ حل ضروری ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو اسے کھلی جارحیت اور جنگی اقدام سمجھا جائے گا۔

ٹیگز: