Wed, September 16, 2026

نیتن یاہو کا ٹرمپ کو خراج تحسین، ایران پر حملے کو تاریخ بدلنے والا فیصلہ قرار دیا

نیتن یاہو کا ٹرمپ کو خراج تحسین، ایران پر حملے کو تاریخ بدلنے والا فیصلہ قرار دیا

تل ابیب  : اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی اور اہم فیصلہ قرار دیا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ آج رات امریکی صدر نے طاقت کا ایسا مظاہرہ کیا جو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے دنیا کے سب سے خطرناک جوہری پروگرام کو تباہ کرنے کے لیے جراتمندانہ قدم اٹھایا ہے، جو مشرق وسطیٰ اور عالمی امن کے لیے ایک نیا راستہ کھول سکتا ہے۔ نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ طاقت کے ذریعے امن قائم ہوتا ہے، اور آج رات ٹرمپ نے اسی اصول پر عمل کیا۔

وائٹ ہاؤس کے دو اعلیٰ عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ حملے کے بعد صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فون پر بات ہوئی، جس میں دونوں نے اس کارروائی کو بہت اہم اور کامیاب قرار دیا۔

ٹیگز: