Wed, September 16, 2026

پنجاب میں انسداد منشیات فورس کا باقاعدہ آغاز

پنجاب میں انسداد منشیات فورس کا باقاعدہ آغاز

لاہور: پنجاب حکومت نے منشیات کے خلاف فیصلہ کن اقدام اٹھاتے ہوئے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی شرکت کی، جہاں انہوں نے فورس کے اہلکار کو پرچم سونپا اور شاندار پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کم وقت میں ایک منظم اور متحرک فورس کا قیام قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پنجاب میں منشیات فروشوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا: "ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانا ہے، اور اس کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔ پنجاب کو منشیات سے پاک کرنا ہمارا عزم ہے۔"
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ تعلیمی ادارے اس مہم کا اہم حصہ ہوں گے، کیونکہ نوجوانوں کو منشیات سے بچانا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے کے تمام ڈویژنز میں انسداد منشیات فورس کو متحرک کیا جا رہا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ مریم نواز نے ایک اور اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ جلد ہی پنجاب میں انسداد تجاوزات فورس بھی کام شروع کر دے گی، جبکہ پولیس میں کرائمز کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قائم کیا جا چکا ہے تاکہ جرائم پر موثر قابو پایا جا سکے۔

ٹیگز: