Wed, September 16, 2026

وفاقی بجٹ 2025-26 پیش، قومی اسمبلی اجلاس کا باقاعدہ آغاز

وفاقی بجٹ 2025-26 پیش، قومی اسمبلی اجلاس کا باقاعدہ آغاز

اسلام آباد:مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کا باقاعدہ اعلان قومی اسمبلی میں کر دیا گیا۔سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس کا آغاز مقررہ وقت سے تقریباً 30 منٹ تاخیر سے ہوا، جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پیش کر رہے ہیں۔

بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ نے ملک کی معاشی سمت، مالی اہداف، آمدنی و اخراجات کی تفصیلات اور عوام کو ریلیف دینے کے حکومتی عزائم پر روشنی ڈالی۔ توقع ہے کہ اس بار بجٹ میں ٹیکس اصلاحات، مالیاتی نظم و ضبط، اور تنخواہ دار طبقے کو ریلیف جیسے نکات پر توجہ دی جائے گی۔

اجلاس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ نے بجٹ کی منظوری دی، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے اور پنشن میں بہتری جیسے فیصلے بھی شامل تھے۔

اس وقت پورے ملک کی نظریں اسمبلی اجلاس پر جمی ہوئی ہیں جہاں عام آدمی، تاجر، کسان اور صنعت کار سب بجٹ میں اپنے لیے ریلیف اور سہولتوں کے منتظر ہیں۔

ٹیگز: