Wed, September 16, 2026

صحت مند دماغ ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے، مریم نواز

صحت مند دماغ ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے، مریم نواز

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ برین ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انسانی دماغ اللہ تعالیٰ کی ایک بے مثال اور حیرت انگیز تخلیق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دماغ صحت مند ہو تو انسان نہ صرف بہتر سوچتا ہے بلکہ بہتر فیصلے بھی کرتا ہے، جو زندگی کو کامیاب اور معاشرے کو تعمیری راستے پر ڈال دیتے ہیں۔

مریم نواز نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ معاشرے میں دماغی بیماریوں کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے، اور ایسے افراد صرف بیماری کی اذیت نہیں جھیلتے بلکہ معاشرتی بے حسی اور لاپرواہی کا شکار بھی بنتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دماغی صحت کو جسمانی صحت کے برابر اہمیت دینا ضروری ہے، کیونکہ دونوں ہی انسان کی مکمل فلاح کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ حکومت پنجاب دماغی بیماریوں سے متعلق شعور پیدا کرنے، بروقت علاج اور مریضوں کی مدد کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ ہر فرد ایک بہتر ذہنی زندگی گزار سکے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ برین ڈے ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ صحت مند دماغ، صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے، اور اس پہلو کو نظر انداز کرنا خود زندگی کو نظر انداز کرنے کے برابر ہے۔

ٹیگز: