Wed, September 16, 2026

اسلام آباد اور ہزارہ میں زوردار بارش، نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے

 اسلام آباد اور ہزارہ میں زوردار بارش، نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے

اسلام آباد : اسلام آباد کے سید پور میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے علاقے کے نچلے حصے پانی میں ڈوب گئے اور حالات کشیدہ ہو گئے۔ برساتی نالے میں تیز بہاؤ نے پل کی دیوار توڑ دی اور کئی گاڑیاں بہہ گئیں۔ گھروں میں پانی داخل ہو کر قیمتی اشیاء کو نقصان پہنچا۔ تلہاڑ گاؤں میں بھی بارش نے تباہی مچائی۔

خانپور ہزارہ میں بھی موسلا دھار بارش نے ندی نالوں کو طغیانی پر پہنچا دیا، پل اور بند ٹوٹ گئے، اور کئی دیہات کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا۔ سیلاب کی وجہ سے کئی لوگ پھنس گئے جبکہ چھوئی میں بجلی کے پول بہہ گئے۔

قلات میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے سڑکیں تالاب بن گئیں اور پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ سرگودھا میں ایک پرانا مکان گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور اس کی فیملی کے چار افراد زخمی ہوئے۔محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

ٹیگز: