لاہور: پنجاب کے مختلف اضلاع میں صبح سویرے ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث معمولاتِ زندگی بھی متاثر ہوئے۔
الہ آباد میں طوفانی بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ حجرہ شاہ مقیم میں تیز آندھی کے بعد موسلادھار بارش ہوئی، جس سے گرمی کی شدت میں واضح کمی آگئی۔
ادھر بورے والا اور جہانیاں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور شہریوں نے خنک موسم کا خیرمقدم کیا۔